الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حاضرات نکلوانا

سوال

ہمارے علاقہ میں رواج ہے کہ عامل لوگ بچوں کے ناخن میں سیاہی دے کر مؤکل یعنی جن سے جو چاہے سوال کرتے ہیں اور اس کا جواب مؤکل دیتا ہے تو شرعاً یہ فعل جائز ہے یا نہیں؟ جنات کو قبضہ کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر حاضرات میں کلمات کفریہ و شرکیہ نہ ہوں نہ استمداد من غیر اللہ ہو تو درست ہے ورنہ نہیں لیکن حاضرات میں نظر آنے والی چیز یقینی نہیں ہوتی۔ بعض اکابر کا خیال ہے کہ وہ صرف دیکھنے والے اور عامل کے تخیل کا اثر ہوتا ہے اسلئے اسکی وجہ سے کوئی قطعی حکم نافذ کرنا یا کسی پر کوئی الزام عائد کرنا درست نہیں۔ جنات کو قبضہ میں کرنے کیلئے کیا کرنا ہوتا ہے؟ اور اس سے کیا غرض ہوتی ہے؟

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو