الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دفع سحر کی ترکیب

سوال

زید کی شادی ہندہ سے ہوئی مگر ہندہ کے گھر والوں نے زید پر جادو کر دیا جس سے اپنے والدین سے بالکل بیزار ہو گیا۔ بہت عمل کیا مگر افاقہ نہیں ہوا اب یہ بتلایا گیا کہ شیطانی عمل ہی سے دور ہوگا۔ تو اگر ایسا عمل (جادو) کرایا جائے تو گنجائش ہے یا نہیں؟

جواب

یہ کہنا کہ عمل شیطانی ہی سے علاج ہوتا ہے یہ صحیح نہیں ہے۔ دفع سحر جائز اعمال سے بھی ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے دفع سحر کے لئے معوذتین نازل ہوئی تھیں۔ مثلاً اگر سحر کئے کو چالیس روز تک سوره فاتحه مع بسم الله الرحمن الرحیم چینی کے برتن پر زعفران کے پانی سے لکھ کر دھو کر پلایا جائے نہار منہ تو باذن اللہ تعالیٰ شفا ہو جاتی ہے۔ حدیث شریف میں موجود ہے کہ سورہ فاتحہ شفا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو