الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دفع سحر

سوال

ہمارے علاقہ گجرات میں آج کل سحر کا بڑا زور ہے۔ ذرا سا اختلاف یا دشمنی ہوئی، کہ فریق مخالف جان لینے یا پریشان کرنے کے لئے غیر مسلم ساحروں سے سحر کر دیتا ہے۔ اس کے دفعیہ کے لئے تعویذات و عملیات سب کچھ کیا گیا مگر فائدہ نہیں ہوا، البتہ تخفیف ہو جاتی ہے۔ عاملوں کا کہنا ہے کہ چوں کہ یہ سفلی اور ناپاک علم ہوتا ہے اس لئے اس کا مکمل دفعیہ بھی اسی طرح سفلی اور ناپاک علموں سے ہی ہو سکتا ہے۔

جواب

اس ضرورت کی حالت میں اس سے علاج کرانا درست ہے مگر اس طرح کہ جو کچھ کرنا ہو وہ خود کرے کھانا، پینا، باندھنا، پڑھنا کوئی کام مسحور کو نہ کرنا پڑے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو