الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مرغ کے خون سے تعویذ لکھنا

سوال

مرغ کے خون سے تعویذ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟ حضرت تھانوی قدس سرہ نے بیاض یعقوبی، ص۱۹۴ پر اس کو نا جائز تحریر فرمایا ہے، اور شامی جلد اول مطبوعہ مصر، ص ۱۹۴/ پر نکسیر کے لئے پیشانی پر سورہ فاتحہ یا اخلاص لکھنے کو جائز لکھا ہے اور یہی ان کے نزدیک مفتی بہ ہے، اس میں صحیح قول کیا ہے؟

جواب

فتاوی رشیدیه، ج ۳ ص ۹۵/ کتاب الحظر والاباحہ میں آیات قرآنیہ و اسماء الہیہ کو نجاست سے لکھنا حرام قرار دیا ہے، مگر جس طرح حالت اضطرار میں کلمہ کفر کا تلفظ مباح ہے، اسی طرح اس کی بھی اجازت ہے، نہ کرنا اس عمل کا اور مر جانا افضل ہے فقہا کے جائز فرمانے کا یہی مطلب ہے اور ناجائز فرمانا علی الاصل ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو