الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا تعویذ میں اثر ہے؟

سوال

کیا عامل کے جائز عمل یعنی تعویذ وغیرہ کے استعمال سے اپنے مضر اور مفید مقاصد کی تکمیل ہو جانے پر اعتقاد رکھنا جائز ہے، یا مسنون طریقہ اور دُعا سے مقاصد کا تکمیل کا آرزو مند رہنا شرعاً درست ہے؟

جواب

حقیقی نفع و ضرر تو اللہ کے قبضہ و قدرت میں ہے۔ مگر جس طرح غذا اور دوا میں اللہ تعالیٰ نے اثر رکھا ہے اسی طرح تعویذات میں بھی اثر رکھا ہے لیکن کسی چیز کو خداوند تعالیٰ کی طرح نفع و ضرر کا مالک تصور کر لینا جائز نہیں۔ فقط دعا پر اعتماد کر لینا اعلیٰ مقام ہے جس کو نصیب ہو جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو