تعویذ اور عملیات
سوال
(۱) ہمارے پڑوس میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ تعویذ لکھ کر دیتا ہے، کوئی تعویذ زعفران سے لکھتا ہے، کوئی تعویذ سفید مرغ کے خون سے لکھتا ہے، اور کوئی تعویذ پیاز کے عرق سے لکھتا ہے، اور وہ عالم نہیں ہے، کیا اس کا ایسا کرنا درست ہے؟ (۲) ایک کتاب عملیات اور تعویذات ہے جس میں طرح طرح کے فائدے بتلائے گئے ہیں، مثلاً محبت کرنے کا عمل، دشمن پر فتحیاب ہونے کا عمل، اسی قسم کے اور بہت سے عمل بتلائے گئے ہیں، اور لکھے گئے ہیں، کیا ان پر عمل کرنا درست ہے؟
جواب
(۱) اگر وہ اس فن کو جانتا ہے تو درست ہے اور اگر دھوکہ دیتا ہے یا شرکیہ چیزیں لکھتا ہے تو گنہگار ہے۔ (۲) جو عمل کرنا ہو اسکو لکھ کر دریافت کرلیں، وہ کتاب میرے پاس نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔