الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اسم مبارک پڑھ کر یا سنکر درود شریف پڑھنا اور اسکی قضا

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان اسلام مسائل مندرجہ ذیل میں اللہ تبارک و تعالیٰ آپ حضرات کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین (۱) حضور اقدس جناب نبی اکرم ﷺ کا نام نامی واسم گرامی سنکر درود پڑھنا واجب ہو جاتا ہے چنانچہ یہ تحریر فرما دیجئے کہ درود شریف نام نامی سنکر کس عمر سے واجب ہوتا ہے یعنی ایام بلوغت سے واجب ہوتا ہے یا دس گیارہ سال کے بچے پر بھی واجب ہوتا ہے براہ کرم اس کو اچھی طرح کھول کر بیان فرمائیے۔

جواب

(۱) بلوغ کے وقت سے واجب ہوتا ہے، (۲) ایک مرتبہ واجب ہوتا ہے، (۳) ایک دفعہ، (۴) اس میں توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ اس کی قضاء کرے یعنی اتنی کثرت سے درود شریف پڑھے کہ دل گواہی دینے لگے کہ اب میرے ذمہ وجوب نہیں رہا اس سے واجب پورا ہو جائے گا۔ زبانی توبہ کافی نہیں ہے، (۵) ایک دفعہ کافی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو