آل رسول کا مصداق
سوال
آل کا لفظ صرف اہل بیت کے لئے خاص ہے یا تمام صحابہ اور جملہ امتیوں کو بھی شامل ہے اگر تمام صحابہ اور تمام متبعین کو شامل ہے تو پھر درودشریف میں واصحابہ بڑھانے کی کیا ضرورت ہے؟
جواب
آل رسول کا لفظ اہل بیت کے لئے خاص ہے، اسلئے صحابہ کرام کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ جو شخص میرے طریق پر چلے وہ میری آل ہے۔ اسلئے جہاں اصحاب کا تذکرہ نہیں وہاں اس روایت کے تحت اصحاب کو ” آل“ میں داخل قرار دے لیا جاویگا۔ اس روایت پر ملا علی قاری نے شرح حصن حصین میں کلام کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔