الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کسی عالم کا خلاف سنت میں مبتلا ہونا اس کی تدبیر

سوال

اگر کوئی شخص دیکھنے میں بہت ہی نیک ہو ان کے اخلاق اچھے ہوں ان کی علمی صلاحیت بھی اچھی ہو اچھے عالم میں شمار ہوتے ہوں مگر ان کا فعل سنت نبوی ﷺ کے خلاف ہو ایسے شخص کو تنبیہا سنت کی طرف توجہ دلانا درست ہے یا نہیں خلاف سنت پر ان کو ٹوکنا بتانا کہ یہ خلاف اسلام کام ہے جائز ہے یا نہیں حالانکہ ان کو اچھی طرح ان باتوں کا علم ہے شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

جس شخص سے خلاف سنت کام ہوتے ہوں اور وہ عالم صالح ہو۔ اس سے خلاف سنت کاموں کے متعلق دریافت کر لیا جائے کہ فلاں کام سنت کے موافق ہے یا خلاف ہے انشاء اللہ اپنے علم اور اصلاح کی وجہ سے جلد ہی خلاف سنت چیز ترک کر دیں گے لیکن اپنی مجالس کا مشغلہ نہ بنایا جائے کہ فلاں شخص سنت کے خلاف کام کرتا ہے۔ یہ طریقہ غلط ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو