داڑھی کو بالکل صاف کرنا اور ایک انگلی رکھنے میں تفاوت
سوال
ڈاڑھی کو بالکل صاف کرانا یا ایک انگلی یا دو انگلی رکھنا ان دونوں میں کچھ تفاوت ہے یا نہیں؟ ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
داڑھی کی جو مقدار ایک مشت سے زائد ہو جائے اس کو کٹانے کی اجازت ہے اس سے پہلے اجازت نہیں، جو شخص داڑھی منڈاتا ہے یا چھوٹی چھوٹی یا ایک انگل یا دو انگل رکھتا ہے ایک مشت کی مقدار نہیں پہونچنے دیتا اس کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے۔ دونوں خلاف شرع کے مرتکب اور گناہگار ہیں۔ ۱۹-۲۰ کا فرق ہے۔ در مختار، شامی، فتح القدیر وغیرہ میں داڑھی کے متعلق تفصیل مذکور ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔