الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

داڑھی اگانے کے لئے چہرہ پر استرہ پھیرنا

سوال

ایک صاحب ہیں جن کے داڑھی نہیں آئی ہے، فی الحال ان کا چہرہ بالکل صاف ہے۔ کئی آدمیوں نے اس بات کا مشورہ دیا ہے کہ داڑھی کی جگہ پر استرہ یا بلیٹ پھیریں تو داڑھی کی جگہ بال اُگ سکتے ہیں۔ حالانکہ وہ صاحب امامت کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں جبکہ چہرہ پر بالکل بال نہ ہوں استرہ یا بلیٹ داڑھی کے بال آنے کی غرض سے پھیر وا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

چہرہ پر بالوں کا اگنا قدرت کی طرف سے ہے اپنی اختیاری چیز نہیں۔ اگر بالکل بال نہ آگیں تو بندہ گنہگار نہیں۔ لہذا بال اگانے کے لئے استرہ یا بلیٹ چہرے پر پھیرنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن بال اگنے کے بعد ان کو منڈوانا گناہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو