نسبندی
سوال
ملک کی آبادی دن بدن زیادہ بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت آبادی کو کم کرنے کے لئے غور کر رہی ہے، اور اس کے لئے ملک بھر میں برتھ کنٹرول پر عمل کرنے کے لئے نسبندی مردوں کے لئے اور ٹیو پ وغیرہ عورتوں کے لئے استعمال کرا رہی ہے، شریعت کی رو سے مسلمانوں کو اس کو عمل میں لانا چاہئے یا نہیں؟
جواب
اقتصادی پریشانی کا سبب آبادی کی زیادتی نہیں، حدیث پاک میں موجود ہے کہ بچہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہی ہوتا ہے کہ اس کا رزق مقدر لکھ دیا جاتا ہے، وہ اس کو ضرور ملتا ہے، جس طرح سے موت آدمی کو تلاش کر کے پالیتی ہے، خواہ وہ کتنے ہی مقفل محفوظ مکان میں ہو اسی طرح اس کا رزق بھی اس کو تلاش کر کے پالیتا ہے، بلکہ پریشانی کا سبب ظلم اور بے حیائی ہے، معصیت ہے، شراب نوشی ہے، گانا بجانا ہے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔