الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نسبندی

سوال

میں سرکاری ملازم ہوں چار اولاد ہیں محکمہ کا مجھ سے مطالبہ ہے کہ میں خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلے میں آپریشن کرالوں مگر میں نے بحیثیت مسلمان ہونے کے انکار کر دیا ہے، کہ مذہب اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، اس کی کوئی دلیل آپ بتائیں تاکہ میں ان کو دکھلا سکوں؟

جواب

حضرت نبی اکرم ﷺ کا پاک ارشاد احادیث میں موجود ہے ”تزوجوا الودود الولود فانی اباهی بکم الامم“ رواه ابواداؤ والنسائي ومشكوة شريف ص۲۶۷/ اس میں اولاد کی کثرت کی ترغیب دی گئی ہے، منصوبہ بندی میں اولاد ہونے کے ختم کرنے کا انتظام ہے جو کہ صریح حدیث شریف کے خلاف ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو