ضبط تولید
سوال
کسی ضرورت کی بناء پر مثلاً بیوی کمزور ہو یا بچہ بہت چھوٹا ہو تو (برتھ کنٹرول) بذریعہ ادویہ ضبط تولید کر سکتا ہے یا نہیں؟ اخبار قومی آواز لکھنو مورخه ۲۱ فروری ۱۹۶۱ء میں خبر ہے کہ علماء پاکستان نے ضبط تولید کو جائز کہا ہے؟
جواب
میں نے یہ اخبار نہیں دیکھا، نہ پاکستان کا فتویٰ دیکھا، اگر بیوی اتنی کمزور ہو کہ ولادت سے ہلاک ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ایسی عارضی تدابیر اختیار کرنا، جن سے قوت آنے تک استقرار حمل نہ ہو درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔