بیمار کو دوسرے شخص کا خون دینا
سوال
شرعاً ایک انسان کا خون دوسرے انسان کے جسم میں بطور علاج داخل کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ ڈاکٹروں کی رائے میں مریض کی جان بچنا مشکل ہو رہی ہو؟
جواب
ایک انسان کا خون دوسرے انسان کے جسم میں داخل نہیں کیا جاسکتا، اس لئے کہ اس میں جزء انسانی سے انتفاع لازم آتا ہے، اور جزء انسانی سے انتفاع حرام ہے، ”قوله وان حرم استعماله ای استعمال جلده او استعمال الآدمى بمعنى اجزائه وبه يظهر التفريع بعده“ شامی، ج ۱ / ص ۱۸۸ / البتہ اگر اس کے بغیر جان بچنا دشوار ہو تو بقدر ضرورت اس کی اجازت ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔