الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اگر شربت میں حق غیر مخلوط ہو جائے تو کیا حکم ہے

سوال

اگر کوئی شئی حلال ہوا اور کوئی شئی حرام باعتبار امر خارجی آپس میں بالکل مخلوط ہو جائے، تو اتنی مقدار کے نکال دینے کے بعد مابقی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر حلال ہے تو با کراہت یا بلا کراہت، مثلاً دو گلاس شربت، ایک گلاس شربت، چوری کا یا غصب کامل گیا، تو ایک گلاس شربت نکال دینے کے بعد باقی دو گلاس شربت کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

حق غیر اگر اپنے حق کے ساتھ مخلوط ہو جائے تو بقدر حق غیر اس سے الگ کر کے مالک کو دیدیا جائے، پھر باقی حلال ہے، درمختار اور فتاوی عالمگیری میں یہ مسئلہ موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو