میونسپلٹی کی چیز کا استعمال
سوال
کسی شخص کو کوئی شئی جو کہ ملکیت میونسپلٹی کی ہے، استعمال کے لئے ملی ہوئی ہے، وہ کچھ بیکار سمجھ کر دوسرے کو دیدیتا ہے، اور وہ اپنی منشا کے مطابق درستگی کرا کر اپنے استعمال میں لے آتا ہے، اور دینے والا یہ کہتا ہے کہ تم مالک ہو، آیا وہ اس صورت میں اپنے کو مالک سمجھے یا نہیں یا کیا صورت کرے؟
جواب
اگر میونسپلٹی کی طرف سے محض استعمال کے لئے عاریہ ملی اس شخص کو مالک نہیں بنایا گیا، تب تو اس کو حق نہیں کہ کسی کو دے اور کسی کو مالک بنادے، نہ دوسرے کو اس کا لینا درست ہے اگر عاریہ نہیں ملی بلکہ میونسپلٹی نے اس کو مالک بنا دیا ہے، تو اسکو جائز ہے کہ جس کو چاہے دے، اور دوسرے شخص کو اسکالینا اور مالک بننا بھی جائز ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔