پھل دار درخت کو کاٹنا
سوال
پھل والے درخت کو یا بغیر پھل والے درخت کو سرسبز و شاداب ہونے کی حالت میں کٹوا کر تجارت کرنا یا اپنے ضروری کاموں میں صرف کر لینے کا کیا حکم ہے، جائز ہے یا نا جائز ہے؟
جواب
حسب ضرورت یہ تصرف جائز ہے، بلاضرورت نفع عام کی چیز کو کٹوانا سد منفعت اور اضاعت مال ہے، نیز سبز درخت تسبیح کرتا ہے اس کو تسبیح سے روکنا ہے، اور بوقت ضرورت کٹوانے میں مضائقہ نہیں کیونکہ درخت وغیرہ انسانوں کی ضرورت کیلئے ہی پیدا کئے گئے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔