عمرو کی نالی زید کے مکان میں
سوال
زید کے مکان میں سے عمر کی ایک نالی قریب یک صدی سے گزر کر آتی تھی، اور اس نالی سے زید کو اس وقت تکلیف ہے یہ نالی اس وقت دوسری طرف کو بھی پھیرائی جاسکتی ہے، جس سے زید کی موجودہ تکلیف دور ہو جائے گی، اور عمرو کا کوئی نقصان نہ ہوگا، تو آیا عمرو کو قضاء مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نالی کو دوسری طرف کو نکال لے۔
جواب
اگر وہ نالی مجبوراً اس طرف رکھی گئی تھی اور اب وہ مجبوری نہیں رہی، اور اس نالی سے زید کو تکلیف اور اذیت ہے تو اب وہاں سے ہٹا کر دوسری طرف منتقل کر دی جائے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔