الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شراب یا افیم انسان یا جانور کے لئے

سوال

انسان یا جانور کو شراب، یا افیم بطور دوا کے استعمال کرانا کیسا ہے؟ کم یا زیادہ کی تفصیل ہو تو لکھ دیں؟

جواب

شراب تھوڑی ہو یا زیادہ ہو وہ حرام ہی ہے، نہ انسان کو استعمال کرائی جائے نہ جانور کو، اگر ایسا مرض ہو کہ حاذق دیندار معالج بتائے کہ شراب کے علاوہ اس کا کوئی علاج نہیں تو مجبوراً دوا کے طور پر بقدر ضرورت اجازت ہے افیم اتنی مقدار کہ اس سے نشہ ہو استعمال کرنا درست نہیں ہے، اس سے کم مقدار میں دواء گنجائش ہے آدمی کے لئے بھی جانور کے لئے بھی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو