بیئر کا حکم
سوال
آج کل لوگ بیئر کو صرف ایک ٹھنڈا مشروب قرار دیتے ہیں، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں نشہ بالکل نہیں ہوتا یہ گرمی کے لئے بہترین چیز ہے، اسی طریقہ سے لوگ پان میں تمبا کو کھاتے ہیں اگر تھوک نگل جائیں تو اس میں نشہ ہونے لگتا ہے؟
جواب
مجھے اسکی حقیقت (اجزائے ترکیبیہ) معلوم نہیں، چار قسم کی شراب حرام ہے، اگرچہ اس کا ایک قطرہ ہو اور اس سے نشہ پیدا نہ ہوتا ہو اس کے علاوہ اگر نشہ آور ہو تو ممنوع ہے ورنہ نہیں ہے اس کلیہ کے تحت بیئر کی تحقیق کر لی جائے تمبا کو میں حدت ہوتی ہے، کبھی یہ حدت نشہ تک پہنچ جاتی ہے، تو اس پر ممنوع ہونے کا حکم ہوتا ہے، خواہ یہ نشہ اس کی حدت سے پیدا ہو یا اس میں اجزا ملانے سے پیدا ہوئے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔