غیر مسلم کی دعوت
سوال
اگر ہنود شادی غمی کے کھانوں میں دعوت کریں تو ان کے وہاں دعوت قبول کرنا اور کھانا جائز ہے یا نہیں؟ ایسے ہی مسلمانوں کو ہنود کی شادی غمی میں دعوت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مکمل مدلل تحریر فرمائیں؟
جواب
یہ معاملات کے قبیل سے ہے، جیسا کہ بیع، شراء، لین دین درست ہے، یہ دعوت کرنا اور کھانا بھی درست ہے، جبکہ کوئی حاجت داعی ہو (یعنی بلا ضرورت ان لوگوں سے اختلاط و تعلقات مکروہ ہیں) اور وہ کھانا پاک ہو، ”اما من غیر حاجة داعیة فینبغی الاحتراز عنہ“۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔