الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کافر کی دعوت

سوال

مسلمان کو مسلمان کی دعوت قبول کرنے کا کیا حکم ہے؟ یعنی وجوب کا درجہ رکھتا ہے، یا سنت مؤکدہ کا یا سنت غیر مؤکدہ کا یا استحباب کا؟ اور دعوت کا رد کرنا بلا عذر گناہ ہے یا نہیں؟ اور عذر میں کوئی تفصیل ہے یا نہیں، یعنی عذر قوی، عذر ضعیف، اور برائے مہربانی اس سے مطلع فرماویں کہ مسلمان کو کسی کافر کی دعوت کرنا جائز ہے یا ناجائز؟ اور کافر کی دعوت قبول کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

شرعی دعوت کا قبول کرنا سنت مؤکدہ ہے، بلا عذر اس کا رد کرنا ترک سنت ہے اور قوت و ضعف عذر پر ہی حیثیت مترتب ہے، کہ میلان قلبی کے ماتحت دعوت کافر اور اس کا قبول ممنوع ہے، مصالح شرعیہ کے پیش نظر حسب المصالح مشروع ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو