الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم کے مکان پر طعام قیام اور اپنی حاملہ بیوی سے ہمبستری

سوال

اس بارے میں کہ مجھے اکثر دیہات میں جانا پڑتا ہے، کبھی کبھی رات بھی وہیں گزارنی پڑتی ہے، اور اکثر قیام غیر مسلم لوگوں میں ہوتا ہے، اور وہ لوگ نا جائز چیزیں مثلاً شراب، سور کا گوشت استعمال کرتے ہیں، کیا ایسی جگہ پر کھانا درست ہے،اگر بیوی حاملہ ہو تو صحبت درست ہے یا نہیں، اس سے قبل میں نے آپ سے ہی سوال کیا تھا، تو آپ نے لکھا تھا شرعاً کوئی پابندی نہیں، لیکن طبی نقطۂ نظر سے قرب ولادت میں احتیاط کریں لیکن یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں وہ نہیں مانتے، ایک صاحب فرماتے ہیں کہ اس معاملہ میں میری بحث ہندوستان کے بہت بڑے عالم سے ہوئی…

جواب

ان کا کھانا ان کا برتن کچھ قابل اعتماد نہیں، اس سے پورا پرہیز کیا جائے، ہاں اگر وہ پاک برتن میں پاک چیز کھلائیں تو گنجائش ہے، جیسے کہ دوکانوں (ہوٹل) پر ان کی بنائی ہوئی چیز (چائے وغیرہ) کی گنجائش ہے، بیوی سے صحبت کی اجازت تو قرآن پاک سے ثابت ہے ”نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم“ (الآیة)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو