غیر مسلم باورچی کا پکایا ہوا گوشت
سوال
میں جس بورڈنگ میں رہتا ہوں پکانے والے باورچی ہندو ہیں، گوشت دو طرح کا پکتا ہے، جھٹکا اور حلال بھی، زیادہ لوگ جھٹکے کا کھانے والے ہیں، ایسی حالت میں مسلمان طلباء کیا گوشت ہندو کا پکا ہوا کھا سکتے ہیں، جبکہ وہ کہتا ہے کہ ہم مسلمانوں کے لئے گوشت حلال علیحدہ پکاتے ہیں، یا سبزیوں اور دال پر اکتفاء کیا جائے، جیسا کہ غیر گوشت خور ہندو طلباء کرتے ہیں، یا ان کے کہنے پر ایسا ہی گوشت کھا لیا جائے، مگر احتمال یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بوٹی ادھر ادھر ڈالدی جائے، یا ایک چمچ سے دو طرح کے گوشت کو وقتاً فوقتاً چلا دیا جائے، مسلمان…
جواب
جبکہ پکانے والا ایک ہی شخص ہے جو کہ غیر مسلم ہے اور وہ دونوں کا گوشت حلال و حرام ذبیحہ و جھٹکا پکاتا ہے، تو احتیاط دشوار ہے، ایک گوشت میں چمچ چلا کر دوسرے میں چلا دیا، اور ایک کی بوٹی یا مصالحہ دوسرے میں آ جانا، بعید از قیاس نہیں ہے، اور ظاہر ہے اس کے اس کہنے کے باوجود کہ میں مسلمان کے لئے حلال گوشت علیحدہ پکاتا ہوں مسلم طلباء کو اس کا پکا ہوا گوشت نہیں کھانا چاہئے، اس کا یہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔