الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قادیانی کا وقف مسجد کے لئے

سوال

ایک نقشہ میں ایک مسجد کی جائداد ظاہر کی گئی ہے اس میں آٹھ دوکانیں ہیں جو آٹھ نمبروں سے ظاہر کی گئی ہیں۔ درمیان میں مسجد ھذا کا دروازہ ہے دوکانوں کے سامنے کچھ زمین ہے جو ایک صاحب کی ہے جو قادیانی مذہب کا بیٹا ہے اور قادیانی مذہب کا پکا پیرو بھی ہے۔ وہ صاحب اسی زمین کو مسجد ہذا کو وقف کرتے ہیں۔ قادیانی صاحب کا یہ وقف ہماری مسجد یا جائداد مسجد کیلئے جائز ہے یا نہیں؟ اگر وہ صاحب یہ جائداد وقف یا کسی طرح مسجد کو زمین نہ دیں تو مسجد یا دوکانوں کا راستہ بند ہو سکتا ہے۔

جواب

جو مسلمان اپنا اصلی مذہب اسلام چھوڑ کر قادیانی ہو جائے وہ اسلام سے خارج ہو کر مرتد قرار دیا جاتا ہے، مرتد کی کوئی عبادت قبول نہیں ہے۔ امام محمد فرماتے ہیں کہ جس فرقہ میں داخل ہوا ہے اس فرقہ کے نزدیک جن امور میں وقف صحیح ہوتا ہے ان امور میں اسکا وقف صحیح ہے۔ اس طرح مسجد اس کا وقف بھی معتبر ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو