الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پینشن کی بیع

سوال

زید مسلم و محکوم، بکر غیر مسلم حاکم حکومت موجودہ ہے، (۱) زید بکر کا ایک مدت (طے شدہ) تک ملازم رہا بعد ختم مدت معینہ بکر نے زید کو بصلۂ حق الخدمت ایک رقم ماہانہ تازیست مقرر کر کے خدمت متعلقہ سے سبکدوش کر دیا۔ (۲) یہ رقم ماہانہ مقرر شده تا زیست زید، زید بکر دونوں کے علم میں ہے اور بکر کے قبضہ میں ہے۔ (۳) زید اپنی ماہانہ مقرر شدہ رقم کا ایک جز بکر کو تا زیست دے کر اس سے ایک معقول رقم یکمشت لینا چاہتا ہے، بکر رضا مند ہے، زید اپنے پاس اسقاط کا مختار اور بکر اپنے عطیہ احسان کی صورت کو تبدیل کرنے کا مجاز ہے۔ (۴)

جواب

اس معاملہ میں بظاہر ایک خرابی تو یہ ہے کہ جو چیز ابھی تک ملازم کے قبضہ میں نہیں آئی وہ اس کی بیچ کر رہا ہے، جو شرعاً نا جائز ہے، لکونہ غیر مقدور التسلیم، دوسری یہ ہے کہ جس شئ پر ابھی تک ملازم کی ملک حاصل نہیں ہوئی تھی، اس کی بیچ کر رہا ہے، یہ بھی نا جائز ہے، ”للنهي عن بيع مالا یملک “ تیسری خرابی یہ ہے کہ عمر کا تخمینہ خود ایک فرضی چیز ہے جس میں زیادتی کمی کا امکان غالب ہے اس…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو