کمپنی کے حصص خریدنا
سوال
مائننگ کمپنیوں ٹریم ٹرانسپورٹ ریلوے کمپنیوں کے حصص (شیئر) خریدنا جائز ہے یا نہیں؟ اس میں تحقیق کرنے کی خاص ضرورت اس لئے پیش آتی ہے کہ ہمارے نوے فیصدی مسلمان اس میں مبتلا ہیں اور ایسی کمپنیوں کے شیئر خرید و فروخت کرتے ہیں لیکن کفایت المفتی جلد ہشتم ص ۱۲۲ر پر حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ قدس اللہ سرہ نے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا ہے کہ ان کمپنیوں کے شیئر خریدنا جائز نہیں، حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی قدس سرہ نے فتاوی امداد یہ جلد ثالث، ص ۱۵۵ر میں کپڑے اور روٹی بنانے کے ملوں کے شیئر یعنی حصص خریدنے کے لئے درست…
جواب
مال خریدنے اور اسکو بیچنے یا مال تیار کرنے کیلئے جو کمپنیاں ہیں اسکے حصص خریدنا درست ہے، معاملہ صاف ہو جانا چاہئے، بعض کمپنیاں ایسی ہیں کہ وہ مال نہیں خریدتی ہیں، نہ تیار کرتی ہیں بلکہ روپیہ قرض پر چلاتی ہیں، انکے حصوں کو خریدنا جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔