الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ذبح سے پہلے جانور کا گوشت فروخت کرنا

سوال

زندہ جانور کی کھال گوشت ران وغیرہ ذبح کرنے سے پہلے فروخت کر دیتے ہیں، اور ایک دوکاندار خرید کر گوشت وغیرہ بیچتا ہے، گاہک دوکان دار سے لیکر استعمال میں لاتے ہیں، یہ بیع درست ہے یا نہیں؟

جواب

اس طرح فروخت کرنا بیع فاسد ہے، بیچنے والے خریدنے والے کے ذمہ ایسی بیچ کا فسخ کرنا واجب ہے، اگر فسخ نہیں کیا تو دونوں گنہگار ہوں گے، اور جس شخص نے اس سے اس گوشت کو خریدا ہے، اس کے حق میں اس خریدنے سے فساد نہیں آئے گا، بیع درست ہو جائے گی، خواہ اس کو اصل بیع کا علم نہ ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو