بیوی کو بیچنا
سوال
جو اپنی بیوی کو بیچتا ہو اس کے لئے اللہ ورسول کا کیا حکم ہے اور بائع سے پھر روپیہ واپس لے لے، اب اس کے لئے اللہ ورسول کا کیا حکم ہے، اور محلہ دار جو زور دیکے اسے روپیہ دلواتے ہوں تو ان کے لئے اللہ و رسول کا کیا حکم ہے؟
جواب
بیوی کو بیچنا حرام ہے بیچنے والا اور خریدنے والا دونوں گنہگار ہیں روپیہ واپس کرنا فرض ہے، خریدنے سے اس سے جماع حلال نہ ہوگا بلکہ وہ زناء ہو گا لہذا بیوی جس کی ہے اس کو واپس کر دی جائے، اور روپیہ جس کا ہے واپس کر دیا جائے محلہ والوں کو حرام کام کی امداد کرنا حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔