حرہ مال نہیں اس کو امتہ بنالینا درست نہیں
سوال
زید اپنا نکاح سعیدہ بیگم سے کرنا چاہتا ہے پھر سعیدہ کی حقیقی بہن شریفہ بالغہ کو یا اس کے والدین کو کچھ رقم نقد دے کر باندی جیسی بنالے کہ باندی کی حیثیت سے بغیر نکاح کئے شریفہ سے ہمبستری حلال ہوتی ہے، زید سعیدہ اور اس کی بہن شریفہ سے نکاح یک دم ازدواجی و ہمبستری کرنا جائز سمجھتا ہے، زید کا عمل جائز ہے یا نا جائز؟
جواب
زید کا شریفہ کے ساتھ یہ عمل قطعاً حرام اور زنا ہے، اس کو فوراً الگ کرنا ضروری ہے، شریفہ حرہ ہے حرہ کی بیع باطل ہے، کچھ روپیہ دینے سے وہ شرعی باندی نہیں بنی، باندی کی تعریف اس پر صادق نہیں آتی، ”بطل بیع ماليس بمال كالدم والميتة والحر (درمختار على هامش الشامی، نعمانیه، ج۴ ص ۱۰۰ / باب البيع الفاسد “۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔