سور کے دودھ کی بیع
سوال
امرتسر سے جو دودھ کشمیر میں برآمد ہوتا ہے اس میں غالب گمان ہے کہ اس کے ساتھ سور کا دودھ بھی شامل ہوتا ہے، کیونکہ وہاں کے لوگ سور کو پالتے ہیں، اور اس کا دودھ بھی استعمال کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ دودھ فروخت بھی کرتے ہوں گے اور وہاں دودھ کشمیر میں بھی آتا ہے، اس لئے آپ سے دریافت یہ کرنا ہے کہ ایسا دودھ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں، اگر جائز ہے تو کس طرح؟
جواب
اگر یہ تحقیق ہے کہ اس میں سور کا دودھ بھی ہوتا ہے تو اس کا خریدنا اور استعمال کرنا حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔