مزارات پر حاضری اور توسل وغیرہ
سوال
میں خود گنہگار ہوں مزارات پر جاتا ہوں قرآن شریف اپنے باپ دادا کی قبر کے پاس پڑھتا ہوں، اور دیگر حضرات اولیاء کے مزارات پر بھی جاتا ہوں ان سے مدد مانگتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے نیک وصالح بندے ہیں، میرے حق میں دعا فرماویں کہ خدا مجھ کو صحیح معنی میں مسلمان بنادے اور مجھے خدا خوش و خرم رکھے، اور قوم مسلم کو نیک اور ایک بنادے آمین۔
جواب
ان باتوں میں کوئی بات ایسی نہیں جس کی وجہ سے آپ کو خدا نخواستہ کافر یا اسلام سے خارج قرار دیا جائے، الحمد للہ آپ مسلمان ہیں کفر کا خیال بھی دل میں نہ لائیں، خدائے پاک آپ کو بطفیل حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ اسلام پر قائم رکھے اور کفر سے ہمیشہ محفوظ رکھے آمین !
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔