قبر پر چراغ، اگر بتی، لوبان وغیرہ
سوال
قبر کے اوپر چراغ، اگر بتی، لوبان وغیرہ کا جلانا کیسا ہے؟
جواب
بدعت اور ممنوع ہے، میت کے لئے خوشبو لگانا تین وقت ثابت ہے ایک جب اس کی روح نکلے، دوسرے جب اس کو غسل دیا جائے، تیسرے کفن پہنانے کے قریب۔اھ بحر، ص ۱۹۱ / ج ۲ قبر پر ثابت نہیں نہ دفن سے پہلے اور نہ دفن کے بعد، جولوگ قبر پر چراغ جلاتے ہیں ان پر حضرت نبی اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے۔ (مشکوۃ شریف، ص ۷۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔