الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایصال ثواب پر چائے پیش کرنا

سوال

کچھ مسلمان ماہانہ یا ہفتہ وار ایک مقام پر یا مختلف مکانات پر قرآن شریف پڑھ کر اپنے احباب اور اعزا اور تمام اہل اسلام کی روح کو ثواب بخشتے ہیں، اور صاحب خانہ اخلاقاً چائے وغیرہ پیش کرتے ہیں، تو اس صورت سے سب کو مل کر قرآن پڑھنا اور چائے وغیرہ کا استعمال کرنا کیسا ہے، جبکہ یہ پروگرام گاہ بگاہ ترک کر دیا جاتا ہو۔

جواب

اس طرح اہتمام کے ساتھ قرآن خوانی کے ذریعہ ایصالِ ثواب کرنا ثابت نہیں، اس سے بچنا چاہئے، انفرادی طور پر مضائقہ نہیں، اور اختتام پر چائے وغیرہ پیش کرنا صورة معاوضہ ہے، اس سے بچنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو