الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ختم کے بعد کھانا

سوال

اکثر لوگ عورتوں اور مردوں کو جمع کر کے ایک ایک پارہ قرآن مجید کا ہر شخص کو دیکر پڑھواتے ہیں، یا یتیم خانہ کے بچوں کو بلا کر قرآن شریف پڑھوا کر اپنے مرحوم رشتہ داروں کو ثواب پہنچاتے ہیں، ایسا کرنا گناہ تو نہیں ہے؟ یہ بدعت ہے یا نہیں؟ واضح رہے پڑھوانے کے بعد بچوں کو کھانا کھلا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

قرآن کریم پڑھ کر ثواب پہنچانا مفید ہے۔ ہرگز گناہ نہیں، لیکن اس کے لئے یہ صورت اختیار کرنا کہ مجمع اکٹھا کیا جائے، اور پڑھنے والوں کو کھانا کھلایا جائے، یہ ثابت نہیں یہ کھانا پڑھنے اور ختم کرنے کی اجرت کے درجہ میں آتا ہے، جو کہ شرعاً منع ہے، فتاوی بزازیہ، ردالمختار وغیرہ میں اس کو بدعت اور مکروہ لکھا ہے، اس کو اجرت کے تحت پڑھنے سے ثواب نہیں ہوتا، بلکہ گناہ ہوتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو