قل پنچایت اور فاتحہ
سوال
فاتحہ دینی درست ہے تو کس طرح؟ اور اس طریقہ پر فاتحہ دینی کیسی ہے کہ ایک شخص کے سامنے کھانا ایک رکابی میں اور پانی گلاس وغیرہ میں رکھنا اور ہاتھ اٹھا کر درود شریف وسوره فاتحہ وسورۃ اخلاص پڑھ کر اس کھانے کو بچوں کو کھلاتے ہیں، یہ جائز ہے یا نہیں؟ مع حوالہ کتب معتبرہ بیان کیجئے، اور قل پنچایت اور ختم وغیرہ پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
یہ طریقہ شرعاً بے اصل، بدعت، ناجائز اور قابل ترک ہے ثواب پہچانے کا شریعت کے موافق طریقہ یہ ہے کہ نماز پڑھ کر روزہ رکھ کر کسی غریب کو کھانا کپڑا وغیرہ کوئی چیز دے کر دعا کرے کہ اے اللہ اس کا ثواب فلاں شخص کو پہنچا دے، اگر تمام مسلمانوں کی نیت کرے تو اور زیادہ اچھا ہے۔ ”(ولهذا اختاروا)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔