ہر جمعرات کو محفل درود شریف اور شیرینی
سوال
ہر جمعرات کو پابندی سے بعد نماز عشاء محفل درود شریف اعلان کر کے منعقد کرنا اور بغیر کسی جبر کے دو ایک حضرات بخوشی اپنی طرف سے شیرینی تقسیم کر دیں، تو اس میں تو کوئی حرج نہیں ہے، اور یہ سب کیسا ہے؟ اگر مناسب ہو تو کوئی اور بہتر طریقہ عمل درود شریف کا تحریر فرمائیں؟
جواب
یہ دن کی پابندی ہر جمعرات، وقت کی پابندی بعد نماز عشاء، تداعی (اعلان) کے ساتھ محفل منعقد کرنا سلف صالحین، صحابہ، تابعین، محدثین، فقہاء سے منقول نہیں ہے۔ اپنی خوشی سے کوئی صاحب شیرینی اگر تقسیم کر دیں گے تو اس سے جبریہ شیرینی کی قباحت تو ختم ہو جائیگی، مگر دوسرے قبائح پھر بھی موجود ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔