روضۂ اقدس کے فوٹو پر درود وسلام پڑھنا
سوال
میں نے عقیدت کی بناء پر حضرت رسول مقبول محمد مصطفی ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق کے روضۂ اقدس کے فوٹو کو فریم کر کے رکھ لیا ہے، جب کبھی اس پر نگاہ پڑتی ہے تو بے اختیار درود شریف پڑھنے کو طبیعت چاہتی ہے، لیکن یہ سوچ کر خاموش ہو جاتا ہوں، کہ معلوم نہیں یہ میرا فعل شرعاً کیسا ہوگا؟
جواب
روضۂ اقدس کے نقشہ کو احترام کے ساتھ رکھنے اور اسکی زیارت کرنے میں مضائقہ نہیں، اور درود شریف تو بہت بڑی دولت وسعادت ہے، جس قدر بھی پڑھا جائے، نور ہی نور ہے، لیکن اس نقشہ کو سامنے رکھ کر ایسا نہ کیا جائے، اندیشہ ہے کہ اس نقشہ میں اصل قبر مبارک ذہن میں نہ بیٹھ جائے، اگر آپ اس سے محفوظ بھی رہے تو جن کو یہ علم ہوگا کہ آپ اس نقشہ کو دیکھ کر درود وسلام پڑھا کرتے ہیں، ان کے مبتلا ہو…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔