قبر یا حشر میں کیا ماں کے نام کے ساتھ پکارا جائے گا؟
سوال
کیا قبر یا حشر میں میت کو باپ کے نام سے پکارا جائے گا، سنن ابو داؤد شریف میں ایک حدیث ہے جو حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے نقل ہے آپنے ارشاد فرمایا کہ اپنے نام اچھے رکھو کیونکہ حشر میں اپنے باپ داداؤں کے نام سے پکارے جاؤ گے حدیث وقرآن پاک سے ثبوت دیں۔
جواب
حشر میں ماں کی طرف منسوب کر کے پکارے جانے کے متعلق کوئی قوی حدیث میری نظر سے نہیں گذری، البتہ بذل المجهود شرح ابوداؤد ج: ۵، ص: ۲۶۷ میں نقل کیا ہے: قد جاء في بعض الروايات انه يدعى الناس يوم القيامة باسماء امهاتهم فقيل الحكمة فيه ستر حال اولاد الزنا لئلا يفتضحوا وقيل ذلك لرعاية حال عيسى بن مريم عليه السلام وقيل غير ذالک فان ثبت هذه الرواية حمل الأباء على التغليب كما في الابوين…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔