مردوں کا اپنے متعارفین کو پہچاننا اور بخشوانا
سوال
کیا موت کے بعد متوفی قیامت تک یا اس سے پہلے یا اس کے بعد اپنے کسی رشتہ دار مثلاً ماں، باپ، بھائی، بہن، زوجہ، اولاد وغیرہ سے ملے گا یا نہیں، اور ان کو پہچانے گا یا نہیں اور یہ جو مشہور ہے کہ شیر خوار اولاد جو کسی کی مرجاتی ہے وہ اپنے والدین کو پہچان کر بخشوائے گی یہ کہاں تک صحیح ہے اور اس کے علاوہ مرشد وغیرہ اپنے تابعین و مقلدین کو پہچانیں گے اور ان کی سفارش کریں گے۔
جواب
مرنے کے بعد ارواح کی ملاقات ثابت ہے روایت میں ہے کہ مرنے والے کے رشتہ داروں کو ایسی خوشی ہوتی ہے، جیسے کوئی شخص کہیں سفر سے واپس آئے تو اس کے رشتہ داروں کو خوشی ہوتی ہے، اور اس روح سے دوسرے زندہ عزیزوں کے حالات کو دریافت کرتے ہیں اور ان کی اچھی حالت سے خوش ہوتے ہیں۔ چھوٹی اولاد کا والدین کو بخشوانے کی سعی کرنا احادیث سے ثابت ہے۔ اسی طرح مرشد وغیرہ بھی انشاء اللہ سفارش کریں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔