کیا مرنے کے بعد روح گھر پر آتی ہے؟
سوال
عمر کہتا ہے کہ اس دنیا میں ارواح طیبہ ہوں یا خبیثہ واپس نہیں آسکتی اور یہاں آکر کسی قسم کا تصرف بھی نہیں کر سکتی، وہ دلائل پیش کرتا ہے، کہ مولانا تھانوی کی کتاب اشرف الجواب جلد دوم، ص ۱۱۹ میں تحریر فرماتے ہیں کہ مردہ کی روح دنیا میں واپس نہیں آتی اور بکر کہتا ہے کہ مردہ کی ارواح دنیا میں واپس آسکتی ہیں، اور تصرفات بھی کر سکتی ہیں، دلائل میں فتاوی دار العلوم فقہی ترتیب والا جدید ایڈیشن جلد پنجم و ششم کے ص ۱۴۰ سے یہ احادیث پیش کرتا ہے”قال النبي صلى الله عليه وسلم اذا خرج الروح من ابن ادم ثلاثة ايام يقول الروح يارب…
جواب
انتقال کے بعد ارواح کا دنیا میں مکان پر آنا یا نہ آنا نہ تو ان مسائل اعتقادیہ میں سے ہے، جن پر ایمان لانا فرض ہو، اور نہ ہی مسائل فقہیہ جزئیہ میں سے ہے، کہ جس کو حل کئے بغیر عمل ممکن نہ ہو، اس لئے اس اُلجھن میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔