مقام ارواح
سوال
کلام مجید کی متعدد آیات مثلاً: «ونفخ في الصور الآية سورۂ یٰسٓین: ونفخ فيه اخرى الآية سورہ زمر: يوم يخرجون من الاجداث سوره معارج ونیز حديث نم كنومة العروس الحدیث سے ثابت ہوتا ہے، کہ روح قبر میں رہتی ہے، پھر یہ کہ علیین یا جنت میں رہتی ہے، اس کا کیا مطلب اور تطبیق ہے، کوئی حدیث بمقابلہ آیات کس دلیل سے معتبر مانی جائے گی۔
جواب
قبر میں سونا بھی ہر ایک کیلئے اور ہمیشہ کیلئے نہیں ہے، بعض کا تلاوت کرنا خود احادیث سے ثابت ہے۔ مسئلہ مذکورہ میں تو قرآن وحدیث میں کوئی تعارض نہیں جو بوقت تقابل حجت حدیث کو بیان کیا جاوے، فی نفسہ یہ چیز اصول فقہ میں مدلل و مبرہن موجود ہے، کہ آیات کی حدیث کے ذریعہ سے تفسیر، بیان، تقیید، نسخ، درست ہے یا نہیں تفسیر ابن کثیر ص: ۶۳، ج ۴، میں ہے کہ نفخ صور تین مرتبہ ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔