الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا مرنیکے ایک مہینہ بعد تک روح مکان کے ارد گرد گھومتی ہے

سوال

کتاب”صبح کا ستارہ کا مصنف روح کے متعلق بحث کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جب مومن مرجاتا ہے تو اس کی روح اس کے گھر کے آس پاس مہینہ بھر تک پھرا کرتی ہے اور دیکھتی ہے کہ اس کا مال کس طرح بانٹتے ہیں اور اس کا قرض کس طرح ادا کیا جائے پھر ایک مہینہ کے بعد قبر کے گرد سال بھر پھرتی ہے اور دیکھتی ہے کہ اس کے لئے کون دعا مانگتا ہے، اور کون غمگین ہوتا ہے، پھر جب سال پورا ہو جاتا ہے تب اس کو جہاں سب روحین جمع رہتی ہیں لے جاتے ہیں اور نفخ صور تک وہیں رہتی ہے، ص: ۲۸ تاص: ۲۹، کیا یہ احادیث صحیحہ سے ثابت ہے…

جواب

یہ روایت صحاح میں نہیں بلکہ صحاح کی روایات کے خلاف اور ناقابل تسلیم ہے، ایسی بے سند روایات اہل بدعت کے لئے سامان ضلالت اور فتنہ ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو