الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بعد الموت مقام روح

سوال

قصبہ بڑوت میں جو مولوی صاحب ہیں ان سے دریافت کیا کہ قیامت تک روح کس حالت میں اور کس جگہ رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ دیوبند کے مدرسہ سے معلوم کریں اس وجہ سے آپ سے اس بارے میں تفصیل مطلوب ہے۔

جواب

مرنے کے بعد جسم سے جدا ہو کر روح برزخ میں چلی جاتی ہے، قیامت تک وہیں رہے گی، برزخ کا ایک رخ اس دنیا کی طرف ہے کہ مرتے ہی روح وہاں پہنچ جاتی ہے زندگی میں نہیں جاسکتی، دوسرا رخ آخرت کی طرف ہے کہ قیامت کو وہاں سے آخرت میں منتقل ہو جائے گی، قرآن پاک اور حدیث شریف سے ایسا ہی ثابت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو