پیران پیر سے مدد مانگنے سے متعلق شعر کا حکم
سوال
اللہ میرے بادشاہ ہیں محمد وزیر توڑ دو میری مصیبتیں کھول دو میری زنجیر مدد کر پیرانِ پیر آیا اس قسم کے کلمات شرک ہیں؟
جواب
حضرت پیران - پیر قدس سرہ یا اور کسی بزرگ مرحوم سے مدد مانگنا جائز نہیں اگر اعتقاد یہ ہو کہ وہ مدد کرنے آتے ہیں اور میری آواز کو سنتے ہیں تو یہ شرک ہے، اس لئے ہرگز اس طرح دعاء نہ کی جائے، دعاء صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیئے کہ وہ واجب وخالق ہے، حاضر وناظر ہے، معین ومددگار ہے، سمیع وبصیر ہے، اور کسی کی یہ شان نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔