ایک درخت سے شفاء حاصل کرنا
سوال
یہاں تحصیل جانسٹھ مظفر نگر کے ایک گاؤں میں پندرہ بیس یوم سے ایک ببول کے درخت کے نیچے مسلم وغیر مسلم، مرد، عورت، جوان، بوڑھے تقریباً ہر قسم کے لوگ اپنی حاجات مثلاً شفائے امراض وغیرہ کے لئے آتے ہیں، تمام دن اس درخت کے نیچے بھیڑ رہتی ہے، دور دراز سے لوگ کثرت سے آتے ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہاں کوئی پیر صاحب ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہاں کوئی جن ہے، اور سنا ہے کہ اب وہاں مزار بھی بنانے کی اسکیم ہے، لوگوں کا یہ عقیدہ بن رہا ہے کہ اس درخت کے نیچے بیٹھنے سے شفاء ہوتی ہے، جانے والے بتاتے ہیں کہ ضرورت مند اس درخت کے نیچے مٹھی…
جواب
ہو سکتا ہے کہ وہاں جناتی شیطانی کوئی اثر ہو جس سے لوگ متاثر ہوتے ہوں، اور عقائد فاسد کرنے کی غرض سے یہ اثرات مرتب ہوتے ہوں کہ مٹھی خود بخود کھل جاتی ہے اور مرض سے شفا مل جاتی ہے۔ مگر جب تک ان لوگوں کے عقائد کی تحقیق نہ ہو ان کے اس عمل کی وجہ سے خلود فی النار کا حکم نہیں ہوگا، البتہ اس عمل سے شدت کے ساتھ روکنا ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔