الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چند اشعار اور علی مشکل کشا

سوال

شب براءت کی محفل میلاد میں ایک شخص نے یہ اشعار کہے جو نیچے درج ہیں، اس پر آپس میں بحث ومباحثہ ہوا کہ ایسے اشعار کہنا بالکل غلط ہے وغیرہ تو ایسے اشعار محفل میلاد اور اس کے علاوہ میں کہنے درست ہیں یا نہیں؟ خدا تک میں رسائی چاہتا ہوں وسیله ہے وہ شیخ اعظم شفیع الوری تک پہونچ جاؤنگا میں پکڑ لوں گا جب حشر میں تیرا دامن علی سے ملی تجھ کو مشکل کشائی نہ کیوں مشکلیں پھر ہماری ہوں آساں

جواب

شیخ محقق کامل کی تربیت اور توسل سے طالب صادق کو اللہ پاک کے ساتھ نسبت حاصل ہو جاتی ہے، یہی خدا تک پہونچنا ہے شفیع الوریٰ کی بارگاہ تک بھی اتباع شیخ کی بدولت پہونچا جا سکتا ہے، لہذا ان دونوں شعروں میں تو کوئی اشکال نہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ بہت مشکل مقدمات اور معاملات کو آسانی سے حل فرمادیا کرتے تھے، اس لئے ان کو حلال المعضلات کہتے تھے، جس کا فارسی میں ترجمہ مشکل کشا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو