اللہ تعالیٰ کے ہر شئی میں حلول کرنیکا عقیدہ
سوال
میرا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی عرش کے اوپر ہے علم اسکا ہر جگہ ہے حاضر، ناظر ہے سمیع بصير على كل شيئي قدير والله غالب علی امرہ جولوگ اس مسئلہ کے منکر ہیں، دلیل پیش کریں ورنہ تو وہ جھوٹے برخلاف اسلام کے لوگوں کو چلاتے ہیں اور برے عقیدے میں ڈالتے ہیں، پھر کیوں لوگوں کو خراب وبرباد کرتے ہیں علم شریعت کا سیکھنا فرض ہے، جو لوگ اس مسئلہ کو غلط کرتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں محض وہ لوگ جاہل ہیں، دیکھو ذرا غور کرو جاہل لوگ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان میں ہے، یعنی مسلمان، ہندو چوڑھا، چمار سب کے بیچ میں توبہ استغفار یا…
جواب
خداوند کریم کے متعلق یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ ہر شے میں حلول کئے ہوئے ہیں، کفر ہے۔ اسی طرح یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ عرش پر یا کسی اور مکان میں ہے جس طرح کہ بادشاہ لندن میں ہے یہ کفر ہے، ان دونوں عقیدوں سے توبہ اور اجتناب واجب ہے خداوند تعالیٰ کسی مکان میں محدود نہیں، وہ مکان سے منزہ اور بالاتر ہے۔” و (یکفر)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔