مجرم کو اللہ تعالیٰ نہیں چھڑا سکتا، حضورا چھڑا سکتے ہیں
سوال
بریلوی حضرات یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ قیامت کے دن معصیت کے بارے میں جس شخص کو حضور ﷺ سزا دینے کیلئے پکڑیں گے اس کو کوئی چھڑا نہیں سکتا، اور خدا جس کو سزا دینے کیلئے پکڑیں گے اس کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم چھڑا سکتے ہیں، آیا یہ صحیح ہے یا غلط؟
جواب
جن صاحبان کا یہ عقیدہ ہے، ان سے ہی اس کی دلیل قرآن وحدیث سے دریافت کی جائے، میں نے کسی آیت اور کسی حدیث میں ایسا نہیں پڑھا، نہ علم عقائد کے کتابوں میں، بریلوی مکتبہ فکر کے بہت سے عقائد ایسے نرالے ہیں کہ قرآن کریم، حدیث شریف، آثار صحابہ، ائمہ مجتہدین کے فقہ میں ان کا نام ونشان بھی نہیں ہے، شاعرانہ مضمون کو عقیدہ قرار دینا بھی مشکل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔